غُربَت کے فوائِد


فرمَانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:جس نے مجھ پر صبح و شام دس دس بار دُرود ِپاک پڑھا اُسے قیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔(مجمع الزوائد)


حضرتِ سیِّدُنا اِبراہیم بن بَشَّارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفّار فرماتے ہیں : میں  حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن اَدْہَمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کے ہمراہ سفَر پر تھا اورہم دونوں  روزے سے تھے،
مگر
ہمارے پاس اِفطار کے لئے کچھ نہ تھااور نہ ہی کوئی ایسے ظاہِری اَسباب نظَر آرہے تھے کہ جن سے اِفطاری کا اِنْتِظام کیا جا سکے۔ میری اِس فکْر کو دیکھ کر حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن اَدْہَم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم نے ارشاد فرمایا: ’’اے اِبنِ بَشّار(عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار)!اللہ عَزَّوَجَلَّ نے غریبوں  اور مِسکینوں  کو دنیا و آخرت میں  کس قدَر نعمتوں  اور راحتوں  سے سرفراز فرمایا ہیبروزِ قیامت نہ اِن سے زکوٰۃ کے بارے میں  پوچھا جائے گا اور نہ حج وصدَقہ اور صلہ رحمی و حسنِ سلوک کے بارے میں  حساب وکتاب ہو گا، جبکہ مال داروں  سے اِن سب چیزوں  کے بارے میں  سُوال ہو گا۔ دنیا کے یہ امیر و سرمایہ دار آخِرت میں  غریب ونادار اور محض دُنیوی عزَّت دار وہاں  ذلیل وخوار ہوں  گے، آپ فِکْر نہ کیجئے،اللہ عَزَّوَجَلَّ روزی کا ضامِن ہے وہ تمہارے لئے رزْق کا اِنتِظام فرمائے گا، ہم اِن دنیاوی امیروں  سے زِیادہ امیر ہیں۔ دنیا و آخرت میں  کامل مسرت ہمیں  حاصل ہے نہ رنج و غم ہے اور نہ اس کی پر واہ کہ ہماری صبح کیسے ہوئی اور شام کیسے ؟بس شرط یہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اِطاعت و فرمانبرداری کے مُعامَلے میں  کوتاہی آڑے نہ آنے دیں۔ ‘‘ یہ فرماکر آپ رَحمۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نَماز میں  مشغول ہوگئے اور میں  نے بھی نَماز شروع کر دی۔ تھوڑی ہی دیر بعد ایک شخص ہمارے پاس 8 روٹیاں  اور بَہُت سی کھجوریں  لے کر آیا اور یہ کہہ کر واپس چلا گیا کہ کھائیے! اللہ عَزَّوَجَلَّ تم پر رحم فرمائے۔ حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن اَدْہَم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم نے مجھ سے فرمایا: ’’لیجئے اور کھائیے۔‘‘ جوں ہی ہم کھانا کھانے لگے، ایک سائِل نے صدا لگائی کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام
پر مجھے کچھ کھانا دے دیجئے۔ حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن اَدْہَم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم نے تین روٹیاں  اور کچھ کھجوریں  اُس حاجت مند کو دے دیں  اور فرمایا:’’غم خواری کرنا اہلِ ایمان کا حصّہ ہے۔‘‘(روض الریاحین،ص۲۷۲)

اللہُ رَبُّ الْعِزَّتعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدْقے ہماری بے حساب مَغْفِرَت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم 

مانندِ شمْع تیری طرف لَو لگی رہے دے لطْف میری جاں  کو سوزوگداز کا
کیوں  کر نہ میرے کام بنیں  غیب سے حسنؔ بندہ بھی ہوں  تو کیسے بڑے کارساز کا

(ذوقِ نعت)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

Post a Comment

 
Islamic Status © 2013. All Rights Reserved. Shared by WpCoderX
Top