حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' محتاج اور مسکین کی پرورش کے لئے کوشش کرنے والا اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کرنے
والے کی طرح ہے۔''حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ یہ بھی فرمایا ،'' وہ رات کے قیام میں سستی نہ کرنے اور دن میں روزہ رکھنے والے کی طرح ہے ۔''
(صحیح مسلم ،کتاب الزھد والرقائق ،باب الاحسان الی الارملۃ.... الخ رقم ۲۹۸۲ ، ص۱۵۹۲)
ایک روایت میں ہے کہ'' مسکین کی پرورش کرنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے اور رات میں قیام کرنے اور دن میں روزہ رکھنے والے کی طرح ہے۔''
(سنن ابن ماجہ، کتاب التجارات ، باب الحث علی المکاسب ، رقم ۲۱۴۰ ، ج ۳ ، ص۷)
(۱۴۹۶) حضرتِ سیدنا جابررضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جس نے کسی یتیم یامحتا ج کی کفالت کی اللہ عزوجل اسے اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطافرمائے گا اور جنت میں داخل فرمائے گا ۔''
(مجمع الزوائد ، کتاب الجنائز ،باب تجھیز المیت...الخ ،قم ۴۰۶۶ ، ج۳ ،ص۱۱۴)
Post a Comment